جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پھلوں پر اُڑنے والی مکھیاں آپ کو کونسی بڑی بیماری سے بچا سکتی ہیں؟

13 مارچ, 2024 18:25

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پھلوں پر اڑنے والی مکھیاں دماغ کی رسولیوں کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ میں قائم برین ٹیومر ریسرچ سینٹر آف ایکسیلنس کے ماہرین نے ڈروسوفِلا نامی مکھی کو استعمال کرتے ہوئے رسولی کے بڑھنے کے پہلے مرحلے کے دوران خلیوں کا معائنہ کیا۔ یہ تحقیق گلائیوبلاسٹوما جیسی انتہائی قسم کی رسولیوں سمیت گلائیوما رسولیوں کو مزید سمجھنے میں مدد دے گی۔

گلائیوبلاسٹوما رسولیاں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہیں اور صحت مند بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان مریضوں کے زندہ بچنے کی شرح نہایت کم ہوتی ہے۔

اس کی علامات میں سردرد کا بدتر ہونا، متلی اور قے کے ساتھ دھندلا دِکھائی دینا اور دورے پڑنا شامل ہیں۔

ڈاکٹر کلوڈیا بیروس کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ایسے عمل دریافت کیے ہیں جو رسولیوں کے بننے اور بڑھنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈروسوفلا مکھی کو بطور ماڈل استعمال کر کے محققین نے دماغ کے اندر بننے والی رسولیوں کے ابتدائی مرحلے میں خلیوں کی شناخت اور ان کا معانہ کیا۔

ڈاکٹر کلوڈیا بیروس نے کہا کہ صحت مند خلیوں کے مقابلے میں ان خلیوں کے استحالہ اور پروٹین کے توازن میں بہت زیادہ فرق ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top