اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

انسٹاگرام نے 63 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ کیا بتائی؟

25 جولائی, 2024 12:50

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے لوگوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرنے پر 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیئے۔

میٹا نے کہا کہ افریقی ملک نائجیریا میں تقریبا 63 ہزار اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں جس میں زیادہ تر مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں ترمیم کرکے امریکہ میں بالغ مردوں کے مالی جنسی استحصال میں ملوث تھے۔

‘یاہو بوائز’ کے نام سے مشہور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے یہ آن لائن جعل ساز پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

یہ دھوکے باز لوگوں کو یہ کہہ کر اپنے جال میں بھی پھنساتے ہیں کہ نائیجیریا کے ایک شہزادے نے انہیں سرمایہ کاری پر شاندار منافع کی پیش کش کی ہے۔

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر ایسے 63 ہزار اکاؤنٹس موجود تھے جبکہ فراڈ میں ملوث 7 ہزار 200 فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

میٹا کے ایک نمائندے نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے اس طرح کے نیٹ ورکس کو بند کیا ہے ، لیکن صارفین میں "آگاہی بڑھانے” کے لئے موجودہ آپریشن کا انکشاف کر رہے ہیں۔

فیس بک نے تقریبا 2500 اکاؤنٹس کے ایک چھوٹے سے مربوط نیٹ ورک کو بھی ختم کردیا جو تقریبا 20 افراد کے گروپوں کے ذریعہ چلائے جاتے تھے۔

اس جنسی بھتہ خوری یا ‘جنسی لالچ’ میں لوگوں کو دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے پیسے نہیں دیے تو ان کی جنسی تصاویر، چاہے وہ اصلی ہوں یا جعلی، سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top