ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پشاور پولیس کا شہری پر تشدد، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

26 مارچ, 2024 12:12

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اہلکار ایک شہری پر تشدد کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری کو ہاکی سے مار رہے ہیں۔

 

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے مقامی میڈیا کو تشدد وائرل ویڈیو سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم ڈکیتی کے لیے گھر میں داخل ہوا تھا، گھر میں موجود خاتون نے پولیس کو بلایا اور پولیس نےگھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔

اے ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان مسلح تھے ان میں سے ایک ملزم نے چند روز قبل حیات آباد میں چوری کی کوشش کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب پولیس اہکاروں کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین خیبرپختونخواہ پولیس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top