ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

امریکی جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت کیسی ہے؟ فوزیہ کے ہوشربا انکشافات

10 جون, 2024 11:12

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ ملاقات میں بہت کمزور نظر آئیں۔ فوزیہ نے بتایا کہ عافیہ نے مجھے بتایا کہ اس کے سر پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں ہم 3 گھنٹے تک چیختے رہے کیونکہ درمیان میں شیشے کی دیوار تھی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ دوبارہ جنسی زیادتی کا انکشاف

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ پچھلی بار چابیاں گم ہو گئیں اور اس بار فون کام نہیں کر رہا تھا۔ انہوں نے شکایت کی کہ ڈاکٹر عافیہ کو لے جانے کے بعد مجھے کافی دیر تک وہاں اکیلا چھوڑ دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل تفتیش کے لیے افغانستان گئے ہیں اور عافیہ صدیقی کو رکھنے والا خاندان بھی مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت اس جرم میں مکمل طور پر ملوث ہے۔ فوزیہ نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ عافیہ کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کی ایک جیل میں اب بھی عافیہ کیساتھ مسلسل جنسی زیادتی ہورہی ہے۔

18 ماہ حراست میں رہنے کے بعد 2010 کے اوائل میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں مجرم قرار دیا گیا اور 86 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے بعد سے وہ امریکہ میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top