منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

کونسی غذائیں دل کی شریانوں کو بند ہونے سے روک سکتی ہیں؟

02 فروری, 2024 16:26

دل کی شریانیں غیر صحت بخش اور چکنائی والی غذاؤں کی وجہ سے بند ہوتی ہیں، یہ چکنائی دل کی شریانوں میں جمع ہو کر آکسیجن اور خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے۔ دل کی اس بیماری کو کورونری آرٹری ڈیزیز (سی اے ڈی) کہا جاتا ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ یہ چکنائی دل کی شریانوں کو مکمل طور پر بند کردیتی ہے جس کے باعث دل تک خون کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ سینے (دل) میں درد کی شکایت یا ہارٹ اٹیک یا دل کی دیگر بیماریوں کی صورت میں سامنے آتا ہے تاہم صحت بخش غذاؤں کا استعمال اور ایکیو لائف اسٹائل آپ کو کئی قسم کے امراضِ قلب سے دور رکھ سکتا ہے۔

مندرجہ ذیل قدرتی غذائیں دل کی شریانوں کو بند ہونے اور ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

پالک، ہری پیاز جیسی سبز پتوں والی سبزیاں نائٹریٹ اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ سبزیاں بلد پریشر کو نارمل اور دل کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

بیری

اسٹرابیری، بلو بیری ہو یا چیری یہ وہ ذائقےدار پھل ہیں جو لذت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہیں یہ بیری تیزابیت کو ختم کرتی ہیں دل کی شریانوں کو بند ہونے سے روکتی ہیں۔

مچھلی

مچھلی میں وافر مقدار میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے یہ وہ فیٹی ایسڈ ہے جو دل کیلئے صحت کا خزانہ ہے یہ ٹرائی گلسرائڈز کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں میں سے چکنائی کو ختم کرتا ہے۔

گری دار میوے

بادام، اخروٹ اور پستہ صحت مند چکنائی، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، سوزش کو کم کرتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی کم کرتے ہیں۔

زیتون کا تیل

اکثر لوگ کھانا پکانے کیلئے تیل کا انتخاب کرنے میں تذبذب میں دکھائی دیتے ہیں تاہم اگر روز مرہ کے پکوان تیار کرنے میں زیتون کا تیل استعمال کیا جائے تو یہ دل کو صحت مند چکنائی فراہم کرے گا۔ اینٹی آکسیڈنٹس اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور زیتون کا تیل سوزش کو کم کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

سبز چائے

اکثر لوگ سبز چائے (گرین ٹی) کا استعمال صرف وزن کم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں تاہم گرین ٹی صرف وزن ہی نہیں بلکہ امراضِ قلب سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور گرین خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے، خراب کولیسٹرول (LDL) کی سطح کو کم کرتی ہے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top