منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

95 فیصد افراد براوزر پر موجود اس علامت کا مطلب نہیں جانتے

30 نومبر, 2023 21:15

انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ عام بات ہے کہ اکثر افراد کو نظر آنے والی علامات کا مطلب معلوم نہیں ہوتا یا غلط معلوم ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک علامت گوگل کروم Google Chrome براوزر کے URL کے برابر میں موجود تالے کی تصویر ہے جس کے بارے میں اکثر افراد یا تو جانتے ہی نہیں اور جاننے والوں میں سے اکثر لوگ اس کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 95 فیصد افراد کو معلوم ہی نہیں کہ گوگل کروم میں بنے تالے کے آئیکون کا مطلب کیا ہے اور چند فیصد کو ہی اس کی درست وجہ معلوم ہے۔

زیادہ تر افراد کے خیال میں اس Icon آئیکون کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ براؤزر Browser میں اوپن کی جانے والی ویب سائٹ Website محفوظ، قابل اعتماد یا مستند
ہے۔
یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے شاندار فیچر متعارف کرنے کیلئے تیار

مگر یہ خیال غلط ہے درحقیقت اس آئیکون سے بس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے کمپیوٹر سے بھیجے جانے والا ڈیٹا انکرپٹڈ Encryptedہے اور بس۔

محققین نے اس تحقیق میں 18 سے 86 سال کی عمر کے 528 افراد کو شامل کرکے گوگل کروم براؤزر میں بنے تالے کے آئیکون کا مطلب پوچھا۔ بیشتر افراد پراعتماد تھے کہ انہیں اس آئیکون کا مطلب معلوم ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے ویب سائٹ کے محفوظ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آئیکون سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ویب سائٹ محفوظ، وائرسز سے پاک اور قابل اعتماد ہے۔

مگر ان سب کے جوابات غلط تھے اور چند افراد نے ہی اس آئیکون کی درست وضاحت کی۔ محققین کے مطابق کسی ویب یو آر ایل کے برابر میں تالے کے آئیکون سے واضح ہوتا ہے کہ ویب سائٹ سرور اور صارف کے کمپیوٹر کے درمیان کمیونیکیشن ایچ ٹی ٹی پی ایس سسٹم کے ذریعے انکرپٹڈ کی گئی ہے۔ اس کمیونیکیشن تک کسی تھرڈ پارٹی کو رسائی نہیں ملتی مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ویب سائٹ محفوظ ہے۔

محققین کے مطابق یہ آئیکون بتاتا ہے کہ آپ کے کمپیوٹر سے بھیجے جانے والا ڈیٹا کوئی نہیں دیکھ سکتا مگر اسے ویب سائٹ کی جانب سے چوری کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر وہ جعلی یا فراڈ ویب سائٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ویب سائٹ میں تالے کا آئیکون نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں وہ سائٹ محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر صارفین اس آئیکون کو دیکھ کر مطمئن ہو جاتے ہیں کہ وہ کسی محفوظ ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ ایسا ہوتا نہیں۔

اسی وجہ سے گوگل کروم میں تالے کے آئیکون کو ہی ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ٹیون آئیکون کو دی جا رہی ہے، تاکہ صارف غلط فہمی کے شکار نہ ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top