منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

موبائل فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

07 ستمبر, 2024 19:46

کیا آپ کو معلوم ہے کہ فون تھامنے کا انداز کا ٓپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے،جسے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

جس طرح آپ اپنے اسمارٹ فونز کو پکڑتے ہیں اس سے آپ کی شخصیت کی خصوصیات، برتاؤ اور زندگی، جذبات اور دیگر کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر ظاہر ہو سکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق درج ذیل وہ عمومی انداز بتائے گئے ہیں جس سے لوگ اپنے فونز کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں اور اس کی مدد سے ان افراد کی شخصیت کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔

موبائل فون کو ایک ہاتھ سے پکڑنا اور اسی ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال کرنا، یہ   ایک چھوٹا ساعمل ہے لیکن یہ انداز آپ کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔

اس انداز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اس ایسے شخص ہیں جو بغیر کچھ کام انجام دیے خود اعتمادی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں آپ ایسے شخص ہیں جو ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور فوری طور پر ایک لطیفے یا چنچل تبصرے سے محفل کا موڈ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فون کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنا اور ایک ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال کرنے کا انداز زندگی کے بارے میں آپ کے نظم و ضبط اور محتاط انداز کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ وہ ہیں جو کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سوچ بچار کرتے ہیں، فیصلے کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، یعنی آپ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے سوچ بچار کرتے ہیں۔

فون کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنا اور دونوں انگوٹھوں کا استعمال کرنے کا مطلب درست نقطہ نظر اور کارکردگی کے لیے آپ کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

موبائل فون تھامنے کے اس انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ وہ ہیں جو کاموں کے لیے ایک منظم انداز کی قدر کرتے ہیں۔ آپ ایسے شخص ہیں جو منظم ماحول میں پروان چڑھتے ہیں جہاں وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

فون کو ایک ہاتھ سے پکڑنا اور دوسرے ہاتھ کی انگلی کا استعمال کرنا، یہ والا انداز آپ کی فکری فطرت کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ وہ شخص ہیں جو تنہائی اور غور و فکر پسند کرتے ہیں جب کہ اکثر فیصلے کرنے سے پہلے آپ سوچ بچار میں ڈوب جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top