اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ورلڈ کپ کیلئے کوچ گیری کرسٹن نے شاہین کو کیا مشورہ دیا؟ کرکٹر نے بتادیا

17 مئی, 2024 14:43

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کیا مشورہ دیا، اس حوالے سے کرکٹر نے خود ہی بتا دیا ہے۔

پی سی بی کی پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ موڈ بھی اچھا اور فٹنس بھی اچھی ہے، کوشش ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں جس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

شاہین نے کہا کہ کوچ گیری کرسٹن نے مجھ سے کہا ‘آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے’۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہمارا کام قوم کو خوشیاں دینا ہے، البتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پرفارمنس یادگار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top