جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

رمضان میں صارفین گوگل سے کیا فائدے اٹھا سکتے ہیں؟

21 مارچ, 2024 18:31

معروف ٹیک جائنٹ گوگل جانب سے بہترین فیچرمتعارف کرائے گئے ہیں جن سے رمضان المبارک میں کافی مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ سرچ انجن کی جانب سے صارفین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ گوگل کے ان فیچرز کی مدد سے  اس مقدس مہینے کے دوران عبادات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں رمضان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
افطاری میں کیا کھایا جائے؟ کھانوں کے شوقین افراد رمضان کے دوران اپنے پسندیدہ  کھانے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے  گوگل سے مدد لے سکتے ہیں۔

لذیذ  پکوان رمضان کی عمدہ روایت ہیں، دن بھرکے روزے کے بعد خاندان کے افراد شام کو افطار اور کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

اسی طرح ماہ رمضان کے دوران آن لائن مذہبی لیکچرز اور لذیذ ترکیبوں کے لیے آپ  گوگل پلے کو بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ کبھی بھی اور کہیں بھی اپنی پسند کے اسلامی لیکچرز آپ فوری سن سکیں۔

پیٹرول پمپس، گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ورکشاپس، مساجد اور آرام گاہوں جیسی مستقل اور عارضی سہولیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے لیے گوگل میپس سے مدد لی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ عیدالفطر کے لیے خریداری کرنی ہو تو  لینس کے سرچ رزلٹس کی مدد سے آپ مطلوبہ اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کہاں دستیاب ہیں۔

گوگل کی جانب سے قبلہ فائنڈر کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔قبلہ فائنڈر ایک ویب ایپ ہے جس سے دنیا میں کسی بھی جگہ قبلے کی سمت معلوم کی جاسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top