منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک بھر میں آئندہ دنوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

07 ستمبر, 2024 08:57

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج ہونے والی بارش سے متعلق نئی پیشگوئی

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں دیر، سوات اور پشاور جیسے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کراچی میں موسلا دھار بارشوں نے سڑکوں کو انتہائی خراب حالت میں ڈال دیا ہے اور اہم سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور آس پاس کی سڑکیں تقریبا ناقابل رسائی ہو گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top