اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد کی دولت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ

25 جولائی, 2024 13:30

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 40 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

آکسفیم نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد نے اپنی دولت میں مجموعی طور پر 42 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیروں پر ٹیکس تاریخی کم ترین سطح پر آ گیا ہے جس کی وجہ سے عدم مساوات کی "فحش سطح” پیدا ہوئی جبکہ باقی دنیا کو محدود ذرائع کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

یہ مسئلہ برازیل میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں ایک اہم موضوع ہوگا۔

برازیل نے جی 20 کی صدارت کے دوران انتہائی امیر افراد پر ٹیکس لگانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دی ہے۔

رواں ہفتے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں توقع ہے کہ جی 20 کے وزرائے خزانہ انتہائی امیر افراد پر محصولات بڑھانے اور ارب پتی افراد کو ٹیکس نظام سے بچنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد ارب پتیوں اور دیگر اعلی آمدنی والے افراد پر ٹیکس لگانے کے طریقوں کو تیار کرنا ہے۔

آکسفیم کا کہنا ہے کہ 42 ٹریلین ڈالر کی یہ رقم دنیا کی غریب آبادی کی جمع کردہ دولت سے تقریبا 36 گنا زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top