جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

رفح میں اسرائیلی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے، امریکا

20 اپریل, 2024 19:32

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ کے علاقے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا۔

ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے لیکن یہ کام سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رفح میں جامع فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری ہے۔

امریکی انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں ایک سے زیادہ مواقع پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ بے گھر ہونے والوں کے لیے متبادل یا جگہ فراہم کیے بغیر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی حمایت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے ہی اقوام متحدہ میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد کو ویتو کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top