ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ویڈیو: سلامی میں دُلہا کے قد سے بھی بڑا ہار توجہ کا مرکز بن گیا

04 جون, 2024 16:22

کوٹ ادو کے نواحی علاقہ میں بھتیجے کی شادی پر دلہا کو 30 فٹ لمبا نوٹوں سے بھرا ہار پہنا یا گیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نامی دُلہے کو اس کے چچا نے 30 فٹ لمبا نوٹوں کا ہار پہنا کر سلامی دی،  5 لاکھ روپے مالیت کے نوٹوں سے جڑا ہار توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، مہمان اور باراتی دیکھتے ہی رہ گئے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:دلہا دلہن نے باراتیوں سمیت پہاڑ سے چھلانگ لگادی

بتایا گیا ہے کہ کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پیرجگی موڑمیں سجاد حجانہ نے اپنے بھتیجے ثنائاللہ حجانہ کی شادی پراسے 5 لاکھ روپے کا 30 فٹ لمبا ہار پہنا کر باراتیوں کو حیران کردیا ہے۔

چچا نے بھتیجے کی شادی کے لیے 5 لاکھ ملکی کرنسی سے بنا ہار ڈیرہ غازی خان سے آڈرپرتیارکرایا تھا۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر لاکھوں ویوز حاصل کرلیے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتی دُلہا کا ہار سنبھالتے اور سیلفیاں بناتے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top