جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ویڈیو: خاتون قرض لینے کیلئے وہیل چیئر پر مردہ چچا کی لاش لیکر بینک پہنچ گئی

20 اپریل, 2024 18:01

برازیل میں ایک خاتون بینک سے قرض لینے کے لیے اپنے چچا کی لاش وہیل چیئر پر رکھ کر بینک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برازیلین شہر ریو ڈی جنیرو کے ایک بینک میں پیش آیا جہاں ایک خاتون 3 ہزار ڈالر کے قریب قرض وصول کرنے کے لیے مردہ شخص کو ویل چیئر پر بٹھا کر لے پہنچی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بینک ملازمین کے سامنے مردہ شخص کا سر اٹھا رہی تھیں جس سے بینک ملازمین کو اس پر شک ہوا۔

بینک ملازم نے خاتون کو کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ غیر قانونی کام ہے، یہ ٹھیک نہیں لگ رہا، ان کا رنگ تو زرد پڑ چکا ہے۔ اس پر خاتون نے جواب دیا کہ یہ ایسے ہی ہیں۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون نے کرسی پر رکھی گئی اپنے چچا کی لاش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو میں آپ کو اسپتال لے جاتی ہوں۔

اسی دوران بینک ملازمین نے خاتون کی ویڈیو بنالی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے چچا کی لاش سے قرض کی دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہہ رہی ہیں جب کہ خاتون نے مردہ لاش کے ہاتھ میں قلم تھمانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں خاتون چچا کی لاش سے کہہ رہی ہیں کہ انکل آپ کو دستخط کرنا ہوں گے، میں آپ کی جگہ دستخط نہیں کر سکتی۔

یہ سب دیکھنے کے بعد بینک حکام نے بروقت ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع کردیا۔

پیرامیڈیکس نے موقعے پر پہنچ کر تصدیق کی کہ 68 سالہ شخص کی موت بینک لے جانے سے چند گھنٹے قبل ہو چکی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ متوفی کی بھتیجی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top