منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

تمام اہداف حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی: اسرائیلی وزیراعظم

03 دسمبر, 2023 10:42

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوبارہ جنگ شروع کررہے ہیں، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم اب موساد کے مذاکرات کاروں کو قطر سے واپس بلالیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی دباؤ کیساتھ سفارتی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی میں مدد ملی، تمام اہداف حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی، اہداف میں قیدیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہے، اہداف کے حصول کیلئے زمینی آپریشن ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق لڑرہا ہے، یہ ایک طویل المدتی جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تباہی ہماری فتح ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

قبل ازیں حماس نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے الجزیرہ کو بتایا کہ انکے پاس اسرائیلی یرغمالیوں میں اب خواتین اور بچے نہیں بلکہ صرف فوجی یا فوج میں کام کرنے کرنے والے سویلین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے بدلے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی لاشوں کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں ان لاشوں کو نکالنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، جب تک غزہ پر حملہ جاری رہے گا قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا، ہم نے اسرائیلی خواتین اور بچے سب رہا کردیے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی یرغمالی فوجی اور عام شہری ہیں جو پہلے فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اب ہمارا مؤقف ہے کہ جنگ کے خاتمے سے پہلے قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top