جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

جنگ حقیقی خطرہ ہے جس کیلئے یورپ تیار نہیں، پولش وزیراعظم کا مغرب کو انتباہ

29 مارچ, 2024 18:31

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے دو ٹوک انتباہ دیا ہے کہ یورپ جنگ سے پہلے کے دور میں داخل ہو چکا ہے اور اگر یوکرین کو روس کے ہاتھوں شکست ہوئی تو یورپ میں کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کر سکے گا۔

یورپی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ  میں کسی کو ڈرانا نہیں چاہتا لیکن جنگ اب ماضی کا تصور نہیں رہا، یہ حقیقی ہے اور یہ دو سال پہلے  شروع ہوگئی تھی۔

یورپی کونسل کے سابق صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی بغیر کسی ثبوت کے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر جہادی حملے کا الزام یوکرین پر عائد کر چکے ہیں اور واضح طور پر یوکرین میں شہری اہداف پر بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کا جواز پیش کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

پولش وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ روس نے اس ہفتے کے اوائل میں پہلی بار دن کی روشنی میں کیف پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے گزشتہ سال کے اواخر میں پولینڈ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی انٹرویو میں یورپی رہنماؤں سے براہ راست اپیل کی کہ وہ اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) ک ےمطابق ڈونلڈ ٹسک نے انکشاف کیا کہ ہسمانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے سربراہی اجلاس کے بیانات میں لفظ "جنگ” کا استعمال بند کریں کیونکہ لوگ خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top