جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

روس یوکرین جنگ کا اہم کردار ویگنر سربراہ ہلاک

24 اگست, 2023 14:00

روس یوکرین جنگ میں روس کے لیے یوکرین میں کامیابی سمیٹنے والے نجی ملیشیا گروپ ’’ ویگنر‘‘ کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ جارہا رتھا اور ماسکو کے قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود تمام 10 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ ہلاک ہونے والوں میں ویگنر سربراہ ’’ یوگینی پریگوزین‘‘ Yevgeny Prigozhin بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ویگز سربراہ نے صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سابق وزیراعظم جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی پر گرفتار

دوسری جانب روسی صدر نے برکس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین اور مغربی ممالک کےساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے جنگ شروع کی۔ ہم کسی بھی بالادستی کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال اپنی سرزمین میں برکس کے کردار کو مضبوط بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top