منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ پھر ملتوی

20 دسمبر, 2023 10:25

 

غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی مؤخر کردی گئی ،غزہ میں جنگ بندی اورانسانی امداد کی قرار داد پر ووٹنگ اب بدھ کو ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن ممالک کا قرارداد کے مسودے پر اختلاف ہے، اسرائیل اور امریکا قرارداد میں جنگ بندی کی اصطلاح استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔

 

 

رپورٹ کے مطابق رکن ممالک کو قرارداد کے متن پراختلاف کی وجہ سے ووٹنگ ملتوی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی ،اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

یہ پڑھیں : اقوام متحدہ اجلاس :غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top