ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وشال ددلانی کی کنگنا رناوت کو تپھڑ مارنے والی معطل افسر کو نوکری کی پیشکش

08 جون, 2024 12:35

بھارتی گلوکار وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی معطل افسر کو نوکری کی پیشکش کردی۔

بھارتی گلوکار و موسیقار وشال ددلانی نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سکیورٹی افسر کی حمایت کی ہے۔

کسانوں کے بارے میں رناوت کے تبصرے پر اختلاف کی وجہ سے پیش آنے والے اس واقعہ کی وجہ سے سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے کلوندر کور نامی افسر کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا۔

کنگنا رناوت اپنے متنازعہ بیانات اور بے باک مزاج کے لئے مشہور ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایسے تبصرے کیے جو کسانوں کی توہین آمیز تھے۔ اس سے کور مشتعل ہو گئیں اور انہوں نے غصے میں اداکارہ کو جڑ دیا تھا۔

اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وشال ددلانی نے کہا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا، لیکن میں اس غصے کو سمجھ سکتا ہوں جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت الیکشن؛ کنگنا، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی کو برتری، سمرتی کو شکست

کنگنا رناوت کو خاتون کانسٹیبل نے ائیرپورٹ پر تھپڑ جڑدیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کلوندر کور کو اس واقعہ کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہیں کہیں اور ملازمت مل جائے۔

اس واقعے نے بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا ہے ، اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top