اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

29 جون, 2024 23:41

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت کو فتح دلوا کر اہم معرکے میں مین آف دی میچ ایوارڈ نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے اہم ٹاکرے میں سابق بھارتی کپتان نے 59 گیندوں پر زبردست 76 رنز کی اننگ کھیلی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ یہ ان کا بھارت کی طرف سے آخری ٹی ٹوئنٹی تھا،  ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا۔

بھارتی اسٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کے لیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1292 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے 2012، 2014، 2016، 2021، 2022 اور 2024 ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top