جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی :کراچی کے شہریوں کو اب بڑا جرمانہ ہوگا

25 اکتوبر, 2023 15:04

 

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالانوں کی مد میں بھاری بھر کم اضافے کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس یکم نومبر سے ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئیں گے۔

 

نئے چالان کے مطابق ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے ، ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پرموٹرسائیکل سوار کو 600روپےجبکہ گاڑی کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

شاہراہوں کے ٹریفک سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ، لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا ۔

کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500 اور گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

یہ پڑھیں : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ، کم از کم جرمانہ 500 روپے ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top