پیر، 17-جون،2024
( 11 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 17-جون،2024

EN

ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

24 مئی, 2024 18:21

اداکارہ ماہرہ خان کی عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان نے اذان سمیع کو ان کی 31 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے انسٹاگرام پر بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا، ‘میرے پیارے اذان، ہمارے پاس زیادہ جادو، زیادہ محبت، اور زیادہ موسیقی ہو، انشاء اللہ۔

اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اذان ميں تم سے پيار کرتی ہوں اور خدا کے واسطے، جلدی گریمی ایوارڈ جیتو، اس کے لیے میں انتظار کر رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں اور  ویڈیو میں انہیں رومانوی انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اذان سمیع کے والد معروف گلوکارعدنان سمیع نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top