ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز کی خوبصورت نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

23 مارچ, 2024 15:35

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے اختتام کے بعد بابر اعظم اپنے بڑے بھائی فیصل اعظم اور ساتھیوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

ان کے ہمراہ لاہور سے امام الحق اور ان کے بھائی بھی تھے۔

بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی مکہ مکرمہ میں اس گینگ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی مقدس شہر کی تصاویر شیئر کیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں مدینہ جاتے ہوئے جنید جمشید مرحوم کی نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی کرکٹرز کی نعت پڑھنے کی ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top