ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ویڈیو: برج خلیفہ پر گرنے والی آسمانی بجلی کی فلسطین کے نقشے سے مشابہت

15 مارچ, 2024 13:05

دبئی میں برج خلیفہ پر ‘فلسطین کے نقشے’ سے مشابہت رکھنے والی آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر زوہیب انجم نے اس حیرت انگیز قدرتی واقعے کو ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، اس ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

بہت سے ناظرین نے آسمانی بجلی گرنے کے راستے اور فلسطین کے نقشے کے درمیان مماثلت پیش کی جب کہ کچھ افراد نے اسے فلسطین کے نقشے سے تشبیہ دی اور ممکنہ خدائی علامت کے طور پر سمجھا۔

یہ آسمانی بجلی فلسطین  کے 1946 رہنے والے نقشے سے ملتی جلتی ہے جب کہ ویڈیو کی صداقت غیر مصدقہ ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جاحیت جاری ہے جس سے ہزاروں افراد شہید ہوگئے ہیں اور اسی تناظر میں عوام کی جانب سے عرب رہنماؤں سے تشدد کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top