ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ویڈٖیو: پی ایس ایل فائنل سے قبل صحافیوں کا سلطانز کی پریس کانفرس کا بائیکاٹ

18 مارچ, 2024 13:32

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل سے قبل کراچی میں صحافیوں نے ملتان سلطانز کی پری میچ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

ٹورنامنٹ فائنل آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

صحافیوں کے بائیکاٹ کا واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ملتان سلطانز اس مقام پر ٹریننگ کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر احسن ناگی نے ہیڈ کوچ عبدالرحمان کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا تو صحافی ناخوش تھے۔

عبدالرحمان پہلے ہی گروپ مرحلے کے دوران میڈیا کے سامنے آ چکے تھے اور صحافی کپتان محمد رضوان یا کسی اور سینئر کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

تاہم سلطان کے منیجر نے بظاہر ایسا رویہ نہیں اپنایا اور کہا کہ وہ میڈیا کی خواہش کے مطابق بات نہیں کریں گے۔

میڈیا کوریج کے مقام پر موجود ایک صحافی کے مطابق ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر ناگی نے انہیں کہا تھا کہ ‘اگر آپ بیٹھنا نہیں چاہتے ہیں تو آپ جا سکتے ہیں۔’

بعد ازاں میڈیا کوریج کیلئے موجود بیشتر صحافی یکے بعد اپنی اپنی نشست چھوڑ کر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top