ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

08 جون, 2024 11:32

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی لاہور میں سبزیاں مہنگی ہونے لگ گئی ہیں۔

بڑی عید قریب آتے ہی منافع خوروں نے کمر کس لی، پیاز کی قیمت سرکاری لسٹ میں 125 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 150 روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

لہسن 500، ادرک 700 اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے جب کہ لیموں 700، بینگن 100 روپے، کریلے 130 روپے اور مٹر 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، انتظامیہ کے لیے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا چیلنج ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا سبزیوں کے بھاؤ میں حالیہ اضافے پر بتانا ہے کہ آنے والوں دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top