ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

طاقت کا استعمال آخری حربہ ہے، افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے، وزیر دفاع

21 مارچ, 2024 15:02

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال آخری حربہ ہے، البتہ ہم افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے ہیں۔

وائس آف امریکا کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے افغانستان کو فراہم کی جانے والی راہداری کو بند کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اپنی سرزمین پر سرگرم پاکستان مخالف دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہا تو پاکستان کو حق حاصل ہے کہ وہ کابل کو سہولت فراہم کرنا بند کرسکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن کی طرح برتاؤ کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں دیں۔

خواجہ آصف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے 18 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے جواب میں افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کی تھیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے کہ سرحد پار دہشت گردی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان افغانستان کے حقیقی حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم اس طرح جاری نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغان ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں تو ہم جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ  روز سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top