اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

برگر میں چکن کیوں نہیں! خاتون نے مینیجر پر گاڑی چڑھادی

27 جولائی, 2024 17:00

امریکا کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں خاتون نے برگر میں چکن نہ ہونے پر مینیجر پر گاڑی چڑھادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سینٹ لوئس کے سینٹرل ویسٹ اینڈ میں جیک ان دی باکس ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

سینٹ لوئس سرکٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کارٹر نامی خاتون مبینہ طور پر اپنے آرڈر سے چکن کا ایک پیس نہ موجود ہونے کی شکایت لے کر ریسٹورنٹ واپس لوٹی، جس پر مینیجر نے چکن پیس ڈال دیا۔

تاہم اس کے باوجود خاتون ناراض رہیں اور اسٹور مینیجر کے منہ پر تھوک دیا اور باہر نکل گئیں۔

مزید پڑھیں: ارب پتی تاجر کے بیٹے نے گرل فرینڈ کیلئے نوٹوں کے بنڈل بچھادیئے، ویڈیو وائرل

مینیجر خاتون کی گاڑی کا لائسنس پلیٹ نمبر نوٹ کرنے کیلئے باہر آیا تاکہ پولیس کو شکایت کی جاسکے تاہم خاتون نے انہیں دیکھ لیا اور تیزی سے گاڑی بھگاتے ہوئے گاڑی چڑھادی۔

خوش قسمتی سے مینیجر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا جبکہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top