منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکا کا یوکرین کو امدادی پیکج میں جدید میزائل بھیجنے کا اعلان

10 اگست, 2024 10:03

واشنگٹن: امریکہ نے جمعے کے روز یوکرین کے لیے 125 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق امریکہ نے جمعے کے روز یوکرین کے لیے 125 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں اسٹنگر میزائل، توپ خانے کا گولہ بارود اور اینٹی آرمر سسٹم شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایک ٹیلی فونک بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپریل میں قومی سلامتی کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے یہ فوجی امداد یوکرین کے لیے سازو سامان کی دسویں قسط ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکا نے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی طیاروں کی کھیپ مشرق وسطیٰ بھیج دی

روسی دہشت گردوں نے ایک عام سپر مارکیٹ اور ایک پوسٹ آفس کو نشانہ بنایا۔ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایکس پر بتایا کہ ملبے کے نیچے لوگ موجود ہیں، ایمرجنسی سروسز ملبے کو تلاش کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ شدہ عمارت سے کالے دھوئیں اٹھ رہے ہیں۔ بعد ازاں وزیر داخلہ نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 9 اگست کو یوکرین کے شہر کوسٹیانتینیوکا میں روسی میزائل حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top