منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکا یاد رکھے تیسری جنگ عظیم یورپ تک محدود نہیں رہے گی، روس

28 اگست, 2024 13:25

روس نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو میزائلوں سے روس میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں مگر یاد رکھیں تیسری عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں رہے گی۔

یوکرین نے 6 اگست کو روس کے مغربی کرسک علاقے پر حملہ کیا جوکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک روس پر سب سے بڑا غیر ملکی حملہ تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کی جنگ کو بڑھاوا دینا چاہتا ہے، امریکا سمجھتا تیسری عالمی جنگ کا اثر صرف یورپ پر پڑے گا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

روس نے کہا کہ یوکرین نے کرسک میں برطانوی ٹینکوں اور امریکی راکٹ سسٹم سمیت مغربی ہتھیار وں کا استعمال کیا۔

اس معاملے پر امریکا نے ایک بیان میں کہا کہ کرسک پر اچانک حملے سے قبل اسے یوکرین نے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا جب کہ اس حملے میں اس نے کوئی کردار بھی ادا نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top