جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

غزہ میں جنگ کے بعد معاملات پر بات چیت، امریکی سیکرٹری خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

29 اپریل, 2024 14:19

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن  سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب انٹونی بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پڑاؤ ہے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد غزہ میں انتظامی معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کریں گے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق انٹونی بلنکن رواں ہفتے اسرائیل کا سفر بھی کریں گے جہاں ان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر دباؤ ڈالنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ریاض میں انٹونی بلنکن کی سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

انتونی بلنکن پانچ عرب ریاستوں بشمول قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی ایک مشترکہ ملاقات کر سکتے ہیں جس میں جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورے کے دوران انٹونی بلنکن عرب اور یورپی ممالک کو اکٹھا کریں گے اور تبادلہ خیال کریں گے کہ یورپ کیسے غزہ کی تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ناروے سمیت یورپی ممالک کا ایک گروپ اقوام متحدہ میں ایک عرب ریاست کی حمایت یافتہ امن منصوبے کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top