ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

امریکی صدر کی مقامی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں افطار کی دعوت، متعدد کا شرکت سے انکار

02 اپریل, 2024 11:41

امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں رمضان المبارک کی مناسبت سےماضی کے مقابلےمیں چھوٹے پیمانے پر افطار ڈنر کی میزبانی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار ڈنر کی میزبانی کریں گے، جو اسرائیل حماس جنگ پر انتظامیہ اور عرب اور مسلم امریکی برادریوں کے درمیان تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں مدعو کیے گئے متعدد افراد نے غزہ میں انسانی بحران کے دوران انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے افطار ڈنر میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نائب صدر کملا ہیرس، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون، وائٹ ہاؤس کے سینئر معاونین اور ایک درجن سے کم مدعو مہمانوں کی اس چھوٹے سے اجتماع میں شرکت متوقع ہے۔

انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق حکام کو امید ہے کہ عشائیہ مہمانوں کو صدر بائیڈن سے براہ راست بات چیت کرنے اور اسرائیل حماس تنازع کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے مختلف شہروں میں ممتاز عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیداروں نے شکاگو میں عرب، مسلم اور فلسطینی امریکن کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے بین الحکومتی امور کے ڈائریکٹر ٹام پیریز اور پبلک انگیجمنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو بینجمن نے اجلاس میں شرکت کی۔ لیکن مدعو کیے گئے کچھ شرکاء نے غزہ میں انسانی بحران کی وجہ سے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top