منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکا مذاکرات کی آڑ میں اسرائیل کو نسل کشی کیلئے مزید وقت دے رہا ہے، حماس

20 اگست, 2024 10:32

حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی مذاکرات کو اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کرنے کے لئے وقت فراہم کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تجویز قبول کرلی ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ایک حربہ ہے جس سے اسرائیلیوں کو مزید وقت ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلی ہیں، حماس بھی تسلیم کرے: بلنکن

مغربی غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام شاتی پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں کم از کم افراد شہید ہوئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top