ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

امریکا نے ایپل کے خلاف تاریخی مقدمہ دائر کر دیا

22 مارچ, 2024 14:56

امریکا نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کمپنی پر اسمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون ایپ اسٹور پر اپنے کنٹرول کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین اور ڈویلپرز کو ‘لاک ان’ کر رہی ہے۔

نیو جرسی کی ایک وفاقی عدالت میں باضابطہ شکایت دائر کی گئی اور 16 ریاستوں کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرلز بھی ایپل سی ای او ٹم کُک کی کمپنی کے خلاف مقدمے میں شامل ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرک اٹارنی جنرل نے اپنی شکایت لکھا کہ ایپل صارفین، ڈویلپرز، مواد تخلیق کرنے والوں، فنکاروں، پبلشرز، چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں سمیت دیگر سے زیادہ رقم وصول کرنے کے لیے اپنی اجارہ داری کا استعمال کرتا ہے۔

ایپل نے اس مقدمے کے خلاف بھرپور انداز میں لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور امریکی محکمہ انصاف کے دعووں کی تردید کی ہے۔

امریکی حکومت نے الزام عائد کیا کہ ایپل نے اپنے منافع کو بڑھانے کے لئے "شیپ شفٹنگ قوانین کی ایک سیریز” کا استعمال کیا جبکہ صارفین کے لئے اخراجات میں اضافہ اور جدت طرازی کو دبایا۔

88 صفحات پر مشتمل یہ شکایت ان پانچ شعبوں پر مرکوز ہے جہاں ایپل نے مبینہ طور پر اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا۔

ایپل کا کہنا تھا کہ صارفین وفادار ہیں کیونکہ وہ خوش ہیں اور امریکی قانون کے تحت وہ اپنے کاروباری شراکت داروں کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ مقدمہ حقائق اور قانون کے مطابق غلط ہے اور ہم اس کے خلاف بھرپور دفاع کریں گے۔

2009 کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے جب کمپنی کو امریکی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top