منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکی شخص کا دوران پرواز عملے پر حملہ، ہنگامی خارجی دروازہ کھول دیا، ملزم گرفتار

07 مارچ, 2023 13:28

حکام کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ امریکی شخص نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو مارنے اور ہنگامی خارجی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔

لاس اینجلس سے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز میں لیومنسٹر، میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایک امریکی مسافر فرانسسکو سیویرو ٹوریس کو جہاز کے بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو مبینہ طور پر ہنگامی حالات میں باہر نکلنے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے اور فلائٹ اٹینڈنٹ کو دھاتی چمچ سے وار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے 37 چینی اور روسی اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

ملزم پر مقدمے میں پرواز کے عملے کے ارکان اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق طیارے کے عملے نے بوسٹن میں لینڈنگ سے تقریباً 45 منٹ قبل دیکھا کہ ایک ہنگامی خارجی دروازے کا لاک کھول دیا گیا ہے۔ فلائٹ اٹینڈنٹ نے ملزم کو روکا۔ اور کپتان کو مطلع کیا کہ انہیں یقین ہے کہ ملزم طیارے کے لیے خطرہ ہے۔

ملزم ٹوریس نے مبینہ طور پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ پر ایک ٹوٹے ہوئے دھاتی چمچے سے حملہ کیا،  جسے گردن کے حصے پر تین بار وار کیا۔ اس کے بعد مسافروں نے ملزم کو پکڑ لیا، تاہم واقعے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم ٹوریس کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top