منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، لکپاس اور بلوچستان پنجاب بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

27 اپریل, 2021 12:25

کوئٹہ : کسٹمز نے لکپاس اور بلوچستان پنجاب بارڈر رکھنی کے مقام پر وسیع پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام نے لکپاس کے مقام پر بارڈر سے آنے والے دو ٹرکوں سے بڑے پیمانے پر اسمگل کی جانے والی 10 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء برآمد کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسٹم کا کراچی کی ہول سیل مارکیٹ پر چھاپہ، اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کاروائی میں ایرانی خوراکی مواد جن میں کیک، ٹافیاں، چاکلیٹ، دودھ، جوس، شاپر، بلاسٹک بیگز اور سلفونک ایسڈ شامل تھے۔

دوسری کارروائی میں رکھنی کے مقام پر پنجاب جانے والے مزدا سے چھالیہ برآمد کرلیں گئیں۔ ترجمان کسٹم کے مطابق چھالیاں لہسن کے پارسلز میں چھپائیں گئیں تھیں۔ سامان لے جانے والے دونوں ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top