جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

متاثرین کی بحالی تک حکومت اور ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے : فردوس عاشق

26 ستمبر, 2019 12:59

اسلام آباد: آزمائش اورغم کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی تک حکومت اور اس کے ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اوربحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی،ان کے پیاروں کے غم پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔


معاون خصوصی نے کہا کہ وہاں خیموں اور پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں۔ آزمائش اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زلزلہ متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی : فردوس عاشق

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں افواج پاکستان، این ڈی ایم اے، حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ ادارے  آزاد کشمیر  حکومت کے شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پورٹیبل ایکس ریزمشینز اور ادویات آج روانہ کی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top