جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

07 جولائی, 2021 10:19

کراچی : ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کروڑوں کی حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی حوالہ ہنڈی میں ملوث عبد الواسع کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : ایف آئی اے کا فلیٹ میں چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جاپان سے گاڑیوں کی درآمد کیلئے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی فراہمی میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے 10 سے 12 کروڑ مالیت کی 4 گاڑیاں اور مختلف بینک اکاؤنٹس میں موجود 34 کروڑ روپے بھی ضبط کر لیے گئے۔

چھاپے کے دوران چیک بکس اور مختلف افراد کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم کے ڈپازٹ واؤچر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ حوالہ ہنڈی کیلئے استعمال ہونے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط  کرلیئے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top