جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

وفاق کا بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں، صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

20 مارچ, 2023 15:40

اسلام آباد : ڈھائی سو ارب روپے کے گردشی قرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں 13 رکنی کمیٹی کو 10 روز میں ڈرافٹ معاہدہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سالانہ 300 ارب روپے کا خسارہ وفاقی حکومت برداشت نہیں کرسکتی ہے۔ لیسکو سمیت پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت پنجاب، حیسکو اور سیپکو سندھ، کیسکو بلوچستان،سیپکو اور ٹیسکو خیبرپختونخوا کو منتقل کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا گردشی قرضہ آئی ایم ایف سے بہتر ڈیل میں بڑی رکاوٹ

انہوں نے کہا کہ کمیٹی نیپرا سے ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اور دیگر ریگولیٹری شرائط کی تفصیلات بھی تیار کرے گی۔ بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیار صوبائی حکومتوں کا ہوگا،وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔

وفاقی حکومت بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھے گی۔ بجلی چوری روکنے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top