جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں کا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی جگہ پر مندر کا دعویٰ

27 مئی, 2022 16:20

نیو دہلی : بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر مندر تعمیر کرنے کا خواب دیکھنے لگے ہیں۔

بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسلمانوں کے ایک اور اہم ترین مقام پر قبضے کا شرمناک منصوبہ سامنے آگیا۔ اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے مقام پر پہلے مندر ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ظالم افواج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ہندو تنظیم مہارانا پرتاپ سینا نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ مزار کے احاطے کے سروے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خط میں سینا کے بانی راج وردھن سنگھ پرمار کا کہنا ہے کہ جس جگہ درگاہ ہے وہاں کبھی شیو مندر ہوا کرتا تھا، جسے بعد میں درگاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

خط میں حکومت کی جانب سے فوری طور پر نوٹس نہ لئے جانے کی صورت میں عدالت جانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر انجمن سید زادگان نے اس دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ مزار پر ایسی کوئی علامت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top