جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں رہا، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے : پی ٹی آئی

29 جون, 2022 13:02

اسلام آباد : سابق وزراء کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن استعفیٰ دیں، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیئے درخواست دائر کردی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے اعلیٰ ریورس کر رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کے مطابق نہیں ہیں۔ کمیشن پر ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اعتبار نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مرضی کا اپوزیشن لیڈر بنانے سے سیاسی استحکام نہیں آتا۔ سیاسی استحکام اس طرح نہیں آسکتا کہ بیٹے کو جعلی وزیر اعلیٰ بنادیں۔ آئین پر عملدر آمد اس وقت ہوگا جب آپ الیکشن کی طرف جائیں گے۔ بی اے پی نے کہا ٹیلی فون پر اسمبلی کا بزنس اجلاس چل رہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن استعفیٰ دیں۔ سپریم کورٹ کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔ پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر فوری نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کے باعث عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا : شیخ رشید

اسد عمر کا کہنا تھا کہ درخواست لائے ہیں پی ٹی آئی کے پانچ نامزد لوگوں کو نوٹی فائی کیا جائے۔ 20 سیٹوں پر الیکشن کے بعد حمزہ کی وزارت اعلیٰ بچنی نہیں ہے۔ جس ووٹنگ لسٹ پہ ووٹنگ ہونی ہے 8300 پہ وہی جواب آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کہتا ہے کہ ایک حلقے میں 15 ہزار جعلی ووٹ دے دئیے جائینگے۔ اس پر الیکشن کمیشن ایکشن کیوں نوٹس کیوں لیتا؟ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو عثمان بزدار بحال ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top