جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل معاملہ، حکومتی کمیٹی قائم، آصف زرداری اور اعظم نذیر کو ٹاسک

30 نومبر, 2022 14:14

اسلام آباد : وفاق نے صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ ذمہ داری سونپتے ہی بڑا ٹاسک دیدیا گیا۔

مختلف قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی آئینی و قانونی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جس کے سربراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔ کمیٹی میں حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی بھی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اب تک پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہٰی کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں میں وزرائے اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کے نفاذ کے ممکنہ آپشنز پر غور بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کرے، وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی : عطاء تارڑ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی اجلاس جاری ہو تو پھر کیسے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے، اس سوال پر بھی غور شروع کردیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد کے علاوہ اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا ٹاسک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو دیدیا گیا ہے، جو غور کریں گے کہ پنجاب حکومت کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تو اسمبلی کیا تحلیل ہوسکتی ہے؟ وزیر اعلیٰ کے اختیارات ہیں، مگر کیا اس کے باوجود اسمبلی تحلیل کو روکا جاسکے گا؟ سیاسی امور کا جائزہ سابق صدر آصف علی زرداری لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top