جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کسٹم کا کراچی کی ہول سیل مارکیٹ پر چھاپہ، اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

21 اپریل, 2021 10:13

کراچی : کسٹم نے ہول سیل مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔

کسٹم حکام نے کراچی کی ہول سیل چھالیہ مارکیٹ جوڑیا بازار میں چھاپہ مار کر دکانوں سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران مارکیٹ کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کیا گیا۔ برآمد سامان 2 مختلف ٹرکوں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حیدر آباد میں کسٹم اور رینجرز کی کارروائی، 61 ملین روپے مالیت کا غیر ملکی سامان ضبط

دکاندار کا کہنا ہے کہ کسٹم چھاپے کے دوران تالے توڑے گئے۔ دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا کتھا، چھالیہ اور ڈرائی فروٹ نکال لیا گیا۔ کارروائی 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top