منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی : قالین کے کارخانے میں آگ لگی گئی، برابر کی رہائشی عمارت میں دراڑیں

13 جنوری, 2022 08:59

کراچی : آگ لگنے سے قالین کے کارخانے میں موجود تمام سمیت جل کر خاک ہوگیا۔

بلوچ کالونی فاران اسکول والی گلی میں واقع قالین کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

فائر برگیڈ کی 9 گاڑیوں نے ساڑھے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس دوران کارخانے میں موجود قالین اور کپڑے لکڑیوں سمیت آگ کی نذر ہوگئے۔ گودام میں گیس لائن لیک تھی اور سلنڈر بھی پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص کی خودکشی کی کوشش

پڑوسی کا کہنا ہے کہ ساڑے تین پونے چار بجے کے قریب آگ لگی تھی۔ ابتدائی طور پر ہم نے بلڈنگ سے پانی پھینک کر بجھانے کی کوشش کی، مگر آگ شدید تھی، جسے دیکھتے ہوئے ہم نے برابر میں رہنے والوں نے گھر خالی کردیئے۔ آگ لگنے کے ایک گھنٹے کے بعد گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کارخانہ اور گودام میں موجود سامان جل گئے اور برابر میں واقع ایک رہائشی عمارت کی دیواریوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top