ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور

11 جون, 2024 09:33

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14  ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔

سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم سے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے قرار داد کو درست سمت میں مثبت قدم قرار دیا، حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ یکم جون کو امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی جانب سے جامع سیز فائر کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے اسے قبول کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہے اور ہم اس موقع کو گنوا نہیں سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top