منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

متحدہ عرب امارات نے زندگی بھر کی رہائش کیلئے ویزے کا اعلان کردیا

21 دسمبر, 2023 11:25

 

متحدہ عرب امارات نےزندگی بھر کی رہائش کیلئے مستقل ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں راس الخیمہ کی امارت نے 16,500درہم کی سالانہ لاگت سے ویزا فار لائف کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16,500درہم کی سالانہ فیس کے لیے ویزا متعدد فوائد پیش کرتا ہے جن میں متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ، تھرڈ پارٹی ویزا پروسیسنگ ، میڈیکل ٹیسٹ ، امارات کا شناختی کارڈ ، کاروباری لائسنس کے لیے پیشگی منظوری اور مشترکہ ورک اسٹیشن کا استعمال شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مستقل رہائشی ویزا ان لوگوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ منتقل ہونا چاہتے ہیں ، جس سے ویزا ہولڈرز آسانی سے اپنے خاندان کے ممبروں کو متحدہ عرب امارات میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے لئے منتقلی کے لیے اسپانسر کرسکتے ہیں۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ16,500 درہم کمپنی سیٹ اپ پیکیج میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے تمام فیس شامل ہیںتاہم جو لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ براہ راست راکیز ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا کی لاگت اور متعلقہ فوائد کا اعلان کرنے کے باوجود راکیز نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ موقع کب تک نافذ العمل ہوگا۔

یہ پڑھیں : پاکستان نے متحدہ عرب اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top