ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، امریکا غیر حاضر

25 مارچ, 2024 20:00

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے حق میں ووٹ دیا ہے، کیونکہ ہر بار کی طرح امریکا نے اپنے ویٹو کا استعمال نہیں کیا اور آج کی ووٹنگ میں غیر حاضر رہا جب کہ  روس اور چین اس سے قبل بھی قرارداد کو ویٹو کرچکے ہیں۔

جنگ بندی کیلئے قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممبران نے پیش کی، جن میں الجزائر، جاپان، جنوبی کوریا، سوئٹزر لینڈ، مالٹا، ایواڈور شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق منظور ہونے والی قرارداد کی 14 رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ امریکا نے قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ  کیا اور کہا کہ جنگ زدہ غزہ میں امداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے ویٹو کا استعمال نہ کیا تو وہ واشنگٹن جانے والے ایک مجوزہ وفد کے دورے کو منسوخ کر دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top