ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

4 اہم طالبان رہنماؤں پر عائد سفری پابندیاں ختم

07 جون, 2024 19:41

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی عبوری انتظامیہ کی خدمات انجام دینے والے 4 طالبان رہنماؤں پر سے سفری پابندیاں ختم کردیں۔

سلامتی کونسل کے مختصر نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالکبیر محمد جان، عبدالحق واسق، نور محمد ثاقب اور سراج الدین جلال الدین حقانی کے کیس میں سفری پابندیاں ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے عبدالکبیر کو سیاسی امور کیلئے نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا جبکہ حقانی عبوری انتظامیہ میں وزیر داخلہ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

عبدالحق واثق افغانستان کے انٹیلی جنس چیف ہیں جبکہ نور محمد ثاقب وزیر حج و مذہبی امور ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ طالبان رہنماؤں پر سے سعودی عرب جانے پر عائد پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سفری پابندیاں اٹھانے کا نوٹیفکیشن اس وقت سامنے آیا جب حقانی اور واثق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گئے جہاں انہوں نے خلیجی ممالک کی قیادت سے ملاقات کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top