مقبول خبریں
پاکستان کے خوشحال مستقبل کے خواہاں ہیں، اقوام متحدہ
ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد دنیا بھر سے پیغامات موصول ہوریے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں جمہوریت کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
زرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عوام نے جمہوری پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ووٹ کا آئینی حق استعمال کرکےجمہوری عمل سے یکجہتی کا اظہار کیا جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے ۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکڑی ایتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کی تربیت، خواتین، معذور ودیگر افراد کے لیے مثبت اقدامات کیے گئے، خوشحال مستقبل، ملکی استحکام اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔