ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اقوام متحدہ کا رمضان المبارک میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

12 مارچ, 2024 10:05

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا مگر غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اور غزہ میں امداد کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی فٹبالر محمد برکات اسرائیلی بمباری میں شہید

اقووام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ سے فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی بھی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top